تمباکو ہیلتھ لیوی بل پر عمل سے 60ارب مل سکتا،شارق محمود
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) 2019 سے زیر التواء تمباکو ہیلتھ لیوی بل پر عمل درآمد سے حکومت کو سالانہ 60 ارب کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے ۔۔۔
تمباکو ہیلتھ لیوی بل پاکستان کو موجودہ مالیاتی بحران پر قابو پانے میں خاصی حد تک مدد دے سکتا ہے ۔ تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک کے چیف ایگزیکٹو شارق محمود خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو پر ہیلتھ لیوی کے فوری نفاذ سے حکومت کو 60 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی جس کی بدولت صحت کے شعبے میں انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانے کے علاوہ تمباکو نوشی سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمباکو کی مصنوعات پر فوری ہیلتھ لیوی عائد کرے تاکہ پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو کی وبا سے بچایا جا سکے ۔