لاکھوں روپے مالیت کے 1,800,000 سگریٹ برآمد

لاکھوں روپے مالیت کے 1,800,000 سگریٹ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیف کمشنر خورشید احمد خان مروت کی خصوصی ہدایات پر ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر علی صالح حیات کلیار کی سربراہی میں انسپکٹر آفتاب اعوان اور۔۔۔

 انسپکٹر وسیم جسرا پر مشتمل ٹیموں نے رات گئے چک 39 شمالی میں چھاپہ مارا،جہاں خفیہ ذرائع سے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو کاروں میں مبینہ طور پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ گودام میں موجود ہیں، جس پر کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے 1,800,000 سگریٹ بمعہ دو کاریں ضبط کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیے ۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ برانڈز اور ٹیکس سٹیمپ کے بغیر فروخت ہونے والے سگریٹوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں