سمگل شدہ اور کھلے سگریٹ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

 سمگل شدہ اور کھلے سگریٹ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں پابندی کے باوجود سمگل شدہ اور کھلے سگریٹ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے مگر اس پر بھی کہیں عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

بالخصوص حالیہ سالوں کے دوران بچوں کی کثیر تعداد سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہوچکی ہے دوسری جانب سمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہی ہے ،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں