ایف بی آر ٹیم کے چھاپے ‘ لاکھوں روپے کے سگریٹ برآمد
بھاگٹانوالہ(نماندہ دنیا)نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ رکھنے والے دکانداروں کے خلاف ایف بی آر ٹیم کے چھاپے لاکھوں روپے مالیت کے مختلف برانڈ کے سگریٹ برآمد ،ڈپٹی کمشنر علی صالح کلیار کی سربراہی میں انسپکٹر وسیم جسرہ اور اس کی ٹیم نے بھاگٹانوالہ میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارکر نان کسٹم ڈیوٹی سگریٹ رکھنے والے دکانداروں کے خلاف کاروای کی۔
چھاپے کے دوران بھاگٹانوالہ سے 10لاکھ کے قریب مختلف برانڈ کے سگریٹ جن کی مالیت ایک کروڑ کے قریب بتا ئی جاتی ہے اپنے قبضہ میں لے کر ان کے خلاف ابتدائی قانونی کاروای شروع کردی گئی ۔