نواب ملک امیر محمد خان کا این اے 95 کا دورہ،ملاقاتیں

نواب ملک امیر محمد خان کا این اے  95 کا دورہ،ملاقاتیں

داؤدخیل (نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے رہنما نواب ملک امیر محمد خان امیدوار حلقہ این اے 95 و پی پی 85 نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گلن خیل ، خیر آباد، داودخیل اور پل دس ہزارکا دورہ کیا۔

 گلن خیل میں حاجی عطااللہ نمبردار کے بھائی شفیع اللہ کی وفات خیرآباد میں غازی خان کے بیٹے داودخیل میں سید عابد حسین شاہ اور سیدسخاوت حسین شاہ کربلائی کی بھابھی اور سید ساجد حسین شاہ کی اہلیہ اور پل دس ہزار میں حاجی یعقوب کے بھائی حاجی نور حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں