دانش گرلز سکول میانوالی میں تمباکو نوشی کی روک تھام سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

 دانش گرلز سکول میانوالی میں  تمباکو نوشی کی روک تھام سے  آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دانش گرلز سکول میانوالی میں تمباکو نوشی کی روک تھام سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔

پرنسپل فریحہ سلیم بخشی نے اقوامِ عالم کے شانہ بشانہ تمباکو نوشی جیسے عالمی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں طالبات نے پُر مغز خاکے ، مقالہ جات اور کوئز کے ذریعے اس عالمی مسئلے کو موثر انداز سے پیش کیا۔خاص طور پر مذکورہ موضوع پر مصوری کے مقابلہ جات کے ذریعے تمباکو نوشی کی وجوہ اور اس کے اثرات جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔آخر میں پرنسپل دانش محترمہ فریحہ سلیم بخشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی عالمی چیلنج بن چکا ہے سو اگر ہم اس کے پس پشت پنہان حقائق جاننے کے بوجود اس جرم کے مرتکب ہوتے ہیں تو ہم بھی اس معاشرے کے بے حس مجرمین میں شامل ہو جائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں