خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں ہی ملکی ترقی کا راز پوشیدہ :محمد طاہر شاہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)تعلیم ہر میدان میں کامیابی کی کنجی ہے ناکامی بھی زندگی کے سفر میں آگے بڑھنے کی طاقت اور لگن دیتی ہے ۔۔۔
خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں ہی ملکی ترقی کا راز پوشیدہ ہے حکومت خواتین کو جدید تعلیم کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے معروف ماہر تعلیم محمد طاہر شاہ نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مذید بتایا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کرے تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل روشن بن سکے اور وہ پڑھ لکھ کر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں۔نوجوان ہی ہمارا مستقبل کا سرمایہ ہیں اس لیے ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ۔