پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ورکرزکنونشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ورکرزکنونشن کاانعقاد کیا گیا۔
جس میں کارکنوں سمیت شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خصوصی خطاب امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 85حافظ مسعود کمال الدین اور امید وار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 78 رائے منیر احمد کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہ نبی پاک ؐ کی سیرت اور اسوہ حسنہ سمجھنا اور اس پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے نبی پاک ؐ کی سیرت طیبہ دنیا وآخرت میں ہمکنار ہونے کیلئے جامع اور مکمل نمونہ ہے ملک پاکستان کو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا۔ اسلام دشمن قوتیں پراپیگنڈہ کے ذریعے سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کیلئے سازشوں پر مامور ہے جس کیلئے حکومت سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی ذمہ داری امت میں اتحاد پیدا کرنے کیلئے ادا کرنا ہو گی ۔