63 اشتہاریوں سمیت 581 مطلوب ملزمان گرفتار

63 اشتہاریوں سمیت  581 مطلوب ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )مختلف کارروائیوں میں 63 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر 581مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ڈولفن سکواڈ نے 376 ریکارڈ یافتہ اور 107 عادی مجرمان کو حراست میں لیا جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں مطلوب 34 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ تمام گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں