مزید 17ڈرائیورز گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند

 مزید 17ڈرائیورز گاڑیوں  سمیت تھانوں میں بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بغیر لائسنس ڈرائیونگ ،تیز رفتاری اور ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی پرمزید 17ڈرائیورز گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کر دیئے گئے۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے سوموار کے روز لاہور روڈ 46شمالی،فیصل آباد روڈ پل111جنوبی کے قریب ناکہ بندی کے دوران شہباز،غلام سرور، مظفر خان، عبدالرزاق،شاہد، محمد نثار،یعقوب اور سلیمان وغیرہ کو لائسنس نہ رکھنے ،تیز رفتاری اور ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لے کر ان کی گاڑیاں بھی بحق سرکار ضبط کر لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں