میانوالی کے پختونوں کو پنجاب اسمبلی میں پہلی بار نمائندگی مل گئی

 میانوالی کے پختونوں  کو پنجاب اسمبلی میں  پہلی بار نمائندگی مل گئی

کندیاں (نمائندہ دنیا )ضلع میانوالی کے پختونوں کو پنجاب اسمبلی میں پہلی بار نمائندگی مل گئی، عیسیٰ خیل خٹک بیلٹ سے ۔۔

تعلق رکھنے والے میجر ریٹارڈ اقبال خٹک ایم پی اے پی پی 85نے پنجاب اسمبلی میں بطورایم پی اے حلف اٹھایا خٹک بیلٹ کاعلاقہ موجودہ دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے وہاں کے لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں اب جبکہ اس علاقہ سے لوگوں کا منتخب نماندہ پنجاب اسمبلی میں پہلی مرتبہ پہنچا ہے تو علاقہ کے لوگوں نے اپنے مسال کے حل کی امیدیں باندھ لی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں