53سائلین کو 75لاکھ 58ہزار کے زیر التواواجبات ادا

53سائلین کو 75لاکھ 58ہزار کے زیر التواواجبات ادا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی کوششوں سے 53 سائلین کو زیر التوا تعلیمی وظائف،الوداعی گرانٹ ،ڈیتھ گرانٹ،ماہانہ گرانٹ اور۔۔

میرج گرانٹ کے 75لاکھ 58ہزار روپے سے زائد کے زیرالتوا واجبات ادا کر دیئے گئے ۔ گورنمنٹ سرونٹس بناویلنٹ فنڈ بورڈ، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ،سیکرٹری محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورسس پنجاب، بہبود فنڈبورڈ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 53 درخواست گزار افراد جن کا کیس مختلف وجوہات پر التواکا شکار تھا ان کو انکی زیر التوا درخواستوں پر 75 لاکھ 58 ہزار سے زائد کا قانونی ریلیف فراہم کر دیا گیا ۔ نیز 22سائلین کو 8 لاکھ 52 ہزار روپے کے تعلیمی وظائف بھی ادا کر دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں