پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی 3000جائیدادیں سیل

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی 3000جائیدادیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا نے پراپرٹی ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کا رروائی تیز کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد جائیدادیں سیل کر دیں۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مشتاق آ فریدی نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں نا ہندگان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے ، اس وقت تک ٹارگٹ سے پانچ کروڑ سے زائد کی ریکوری کر لی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی جنرل ہولڈ اپ کیا جا رہا ہے ، ڈویژن بھر میں 3 ہزار سے زائد پراپرٹیز کو سیل کیا گیا جن میں سے 18سو سے زائد مالکان نے اپنے ٹیکس ادا کر کے پراپرٹی کو ڈی سیل کرا لیا ہے ، سائلین کی سہولت کے لیے دفتر میں وزیٹر روم بنایا جا رہا ہے جہاں پر انسپکٹر رینک کا اہلکار ڈیوٹی دے گا جو سائلین کے مسائل سنے گا اور ان حل کرائے گا، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈ کی ترسیل شروع ہو گئی ہے عوام کی سہولت کے لیے ان کے سمارٹ کارڈ آ ن لائن کر دیے گئے ہیں ، نیٹ سے سمارٹ کارڈ کی کاپی نکال کر استعمال کی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں