اولڈ بار روم میں مرحوم وکلاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اولڈ بار روم میں مرحوم وکلاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اولڈ بار روم میں مرحوم وکلاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔

جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان،ایڈیشنل سیشن ججز سلیمان احمد گھمن،محمد افتخار سمیت ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس دنیا فانی سے رخصت ہونے والے بار ممبرانِ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ،گئی،ایڈیشنل سیشن جج اکمل خان نے صدر ڈسٹرکٹ بار سید محسن رضا شیرازی اور جنرل سیکرٹری فرخ جاوید چیمہ کو تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت احسن اقدام ہے ،کیونکہ ہمیں اپنے مرحومین رکھنا چاہیے ،یہ زندگی فانی ہے اور سب نے موت کو مزہ چکنا ہیں،وہی قومیں ترقی کرتی ہے جو اپنے رفقاء اور بزرگوں کو یاد رکھتی ہیں،عدلیہ اور بار کا ایک تعلق ہے جو ایک دوسرے کے تعاون سے چلتا ہے ،ہم اپنے شعبہ سے مخلص اور حق کے ساتھ ہوکر کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں