بارش سے نشیبی علاقے زیر آب‘سکولوں میں حاضری کم رہی

 بارش سے نشیبی علاقے  زیر آب‘سکولوں میں حاضری کم رہی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا تیز ہوا کیساتھ ہونیوالی کبھی ہلکی کبھی تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا جسکی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔۔

 بارش سے گلیاں کیچڑ کی وجہ سے سنسان ہو گئیں سکولوں میں طلبا کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ مین روڈ پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ اکا دکا گاڑی نظر آ ئی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا شہری موسم کو انجوائے کرتے ہوے گھروں میں پکوڑے اور کچوریوں سے لطف ہو تے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں