گنجان آباد بازاروں میں تجاوزات دوبارہ قائم کر لی گئیں

گنجان آباد بازاروں میں تجاوزات دوبارہ قائم کر لی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کے گنجان آباد بازاروں میں ناجائز تجاوزات نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔

جسکی وجہ سے ٹریفک کے بلاک ہونے کے واقعات روزانہ کا معمول بننے لگے ہیں۔ فرنیچر مارکیٹ، شمع چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک ،9نمبر چونگی سمیت مختلف مقامات پر آدھی سے زیادہ سڑکیں ناجائز طور پر بلاک کی ہوتی ہے ، جسکی وجہ سے گزرنے والے شہریوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام کو اس اہم مسئلہ کے فوری حل کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں