ڈی پی او میانوالی نے چیک پوسٹ جناح بیراج غربی کا دورہ

ڈی پی او میانوالی نے چیک  پوسٹ جناح بیراج غربی کا دورہ

کمرمشانی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے چیک پوسٹ جناح بیراج غربی کا دورہ کیا، مطیع اﷲ خان نے چیک پوسٹ پر تعینات ملاز مین سے ڈیوٹی کے متعلق دریافت کیا اور ان کو بریف کرتے ہوئے۔۔۔

کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی ڈیوٹی الرٹ اور چوکنا ہوکر کریں۔ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کریں چیکنگ کے نظام کو یقینی بنائیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ ڈ ی پی او میانوالی کا رات گئے بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا دورہ بھی کیا اور چیک پوسٹ پر موجود افسروں و جوانوں کی ڈیوٹی چیک کی، سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا اور ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں