غریب ،نادار ، بیوہ اور معذور افراد میں راشن کی تقسیم

 غریب ،نادار ، بیوہ اور معذور افراد میں راشن کی تقسیم

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار ) محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتما م مخیر اداروں اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے غریب ،نادار ، بیواہ اور معذور افراد میں راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجر المعز شوگر ملز حسیب ہا شمی ،منیجر میپل لیف سیمنٹ فیکٹری مسعود خان نیازی کوآرڈ نیٹر انجمن سما جی بہبود زاہد حسین شا ہ ، محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران ، سما جی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان مو جود تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے غریب ، معذور ، بیواہ اور نا دار مرد و خواتین میں فوڈ ہیمپرز تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مخیر اداروں اور فلا حی تنظیموں کے تعاون سے غریب اور نادار بہن بھائیوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ راشن فراہم کرنے والے ان اداروں کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگہبا ن رمضان پیکیج میں جن غریب لوگوں کے نا م نہیں تھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے توسط سے ان ڈونرز سے رابطہ کیا گیا اور ان کی معاونت سے ان غریب لوگوں میں یہ فوڈ ہیمپرز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گزشتہ سال 461فوڈ ہیمپرز مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے تھے مگر اس سال محکمہ سوشل ویلفیئر پر مخیر اداروں اورفلاحی تنظیموں کے بھر پور اعتماد کی بدولت ایک ہزار سے زائد فوڈ ہیمپر نا دار افراد میں تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں