سب انجینئر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت ‘ ناقص میڑیل استعمال

 سب انجینئر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت ‘ ناقص میڑیل استعمال

بھلوال(نمائندہ دنیا )سب انجینئر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ناقص میڑیل ،پرانی انیٹوں کا استعمال اوراشرف کالونی کنیال روڈکے۔۔

 رہائشوں کوسب انجینئرکی دھمکیوں پر ا ینٹی کرپشن میں درخواست جمع کروا دی گئی مبینہ طور پر اشرف کالونی کنیال روڈ کے رہائشی نے الزام لگایا کہ سب انجینئر عدیل اور ٹھکیدار آپس میں پارٹنر ہیں اس لیے اشرف کالونی کینال روڈ بیک سائیڈ سے میونسپل کمیٹی کے نکاس کے لیے نالہ تیار کروایا گیا جس میں تمام پرانی ا ینٹیوں اور ناقص میڑیل کا استعمال کرکے تین فٹ اونچا نالہ بنا دیا گیا جس سے پورہ علاقہ متاثر ہوگا پرانی اینٹوں کی وجہ سے نالہ جلد خستہ ہو سکتا ہے جس کی اطلاع کمشنر سرگودہا ،اسسٹنٹ کمشنر سمیت سب اداروں کو دی گئی جس پر کوئی کاروائی نہ ہونے پر دراخواست دہندہ نے اینٹی کرپشن دے دی گئی ناقص میٹریل کی آواز اٹھنے پر سب انجینئر عدیل نے دھمکیاں دیں،اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر سب انجینئر کو معطل کر کے انکوائری کروائی جائے اور ٹھکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں