ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی ،ایک کی حالت نازک

ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی ،ایک کی حالت نازک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کی سڑکوں اور شاہراہوں پر24گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

 ایک کی حالت تشویشناک ہے ،ریسکیو ٹیم نے مضربین محمد اقبال،محمد ریاض،احمد علی ، محمد نواز ، غلام سرور اور عدنان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا،جہاں محمد ریاض کی حالت تشویشناک ہے ، 55سالہ محمد ریاض اور45سالہ محمد اقبال لاری اڈہ خوشاب کے سامنے موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوئے ، 5 سالہ احمد علی کو گروٹ میں موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر زخمی کیا66سالہ محمد نواز کنڈ موڑ میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں زخمی ہوا ،38سالہ سرور ڈی پی ایس آفس کے سامنے جبکہ15سالہ عدنان علی مظفر گڑھ روڈ پر11چک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں زخمی ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں