مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تھانہ اربن ایریا پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور ملزم کوگرفتار کر لیا علی بھوری ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔
اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم نور گرفتارکرکے اس سے غیرقانونی رائفل برآمد کر لی،جبکہ تھانہ بھلوال سٹی نے بھی غیر قانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا ملزم مقصود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمدکر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔