یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے افسر اشیا کی خورد برد میں ملوث

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے افسر اشیا کی خورد برد میں ملوث

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ملک بھر میں عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیا فروخت کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔۔۔

تاہم انکشاف ہواہے کہ یہاں کے افسر اشیا کی وسیع پیمانے پر مبینہ خورد برد اور مالی بد عنوانیوں کے ذریعے عوام تک حقیقی ریلیف پہنچنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، یہی نہیں اپنے ان مذموم مقاصد کیلئے نچلے ملازمین کو استعمال کیا جاتا ہے ، چیکنگ اور ایریا منیجرز کے ذریعے سٹور مالکان سے کسی بھی دستاویز پر دستخط کروانا آسان ہے بصورت دیگر انہیں نوکریوں سے فارغ کرنے کاکہہ دیا جاتا ہے ، حالیہ رمضان المبارک میں بھی وفاقی حکومت کے ریلیف پروگرام پر عملدرآمد کے دوران وسیع پیمانے پرمبینہ بے قاعدگیاں دفاتر میں زبان زد عام رہیں، شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلہ میں ترجیح بنیادوں پر چھان بین کیلئے اقدامات اٹھانے اور ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں