نوسر بازوں نے ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر کروڑوں ہتھیا لئے

نوسر بازوں نے ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر کروڑوں ہتھیا لئے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )بااثر نوسر بازوں نے ہاوسنگ سوسائٹی بنا کر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق علاقے کی باثر شخصیات نے نہر کنارے زرعی زمین خرید کر ہاوسنگ سوسائٹی بنائی باونڈری وال بھی تعمیر کی گئی پراپرٹی ڈیلروں بھاری کمشن لے کر شہریوں کو بجلی سیوریج سمیت تمام سہولیات کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کے پلاٹ اور دوکانیں فروخت کر وا دیں پانچ سال گذرنے کے باوجود تاحال بجلی سمیت کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جبکہ اب سوسائٹی کی باونڈری وال ختم کر کے اس جگہ کو بھی ڈیلروں کو بھاری کمیشن دے کر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں