قتل یا خودکشی :لومیرج کرنیوالی کی موت معمہ بن گئی

قتل یا خودکشی :لومیرج کرنیوالی کی موت معمہ بن گئی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تھل کے گائوں میکن میں 22 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ خود کشی کر لی تاہم اس کے جسم پر مختلف نوعیت کے زخموں کے نشانات نے خود کشی کا بیانیہ مشکوک بنا دیا اور پولیس اس گتھی سلجھانے میں مصروف ہے۔۔

متوفیہ نگینہ چکوال کی رہائشی تھی ، اس نے موضع میکن کے ضیا اﷲ سگو سے پسندکی شادی کی تھی ، اسکی پراسرار موت کی اطلاع پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو اہلخانہ نے بیان دیاکہ اس نے خود کشی کی ہے ، لیکن اس کے جسم پر مختلف نوعیت کے زخموں نے نشانات نے اہل خانہ کے بیان کو مشکوک بنا دیا،پولیس نے حقائق سامنے کیلئے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منقل کرنے کے بعد مختلف پہلووں پر تحقیقات شروع کر د ی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں