گرلز پرائمری سکول سے لاکھوں کا فرنیچر دیگر سامان چوری

گرلز پرائمری سکول سے لاکھوں کا فرنیچر دیگر سامان چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران گرلز پرائمری سکول من وینس سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر(کرسیاں، ڈیسک وغیرہ) و دیگر نوعیت کا سامان۔۔۔

پرانا بھلوال کے رہائشی محمد نواز،19جنوبی کے علی رضا،جھاوریاں کے محمد ذوالفقار،ملت آباد کے خرم شہزاد،66شمالی کے محمد رفیق،غلام علی اور محمد گلزار،کلیار ٹاؤن کے شہزادکے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال وزر،ڈیرہ جدید کے وقاص ،عزیز پارک کے علی حمزہ کی دوکانوں سے بھاری مالیت کا سامان،نقدی وغیرہ اور49شمالی سے عادل نعمان، سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد نعیم، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر سے طارق محمود،23الف جنوبی سے محمد عبداﷲ،ٹی ایچ کیو کوٹمومن کے باہر سے قمر عباس،رام دیانہ سے غلا م عباس،استقلال آباد سے محمد مجاہد،کوٹمومن سے خضر حیات،سیال موڑ سے محمد اکرم،47شمالی سے کاشف محمو د،130شمالی سے خرم کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں