پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور قلت،شہری پریشان

 پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور قلت،شہری پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور قلت کے مسائل نے شہریوں کی مشکلات بڑھنے لگی جبکہ سرگودھا سمیت ریجن بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی۔۔۔

 اکثر واٹر سپلائی سکیموں کی حالت زار موسمی شدت اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث قابل رحم ہو تی جا رہی ہے اسی طرح جن واٹر سپلائی سکیموں سے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ان کی کلورنیشن کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے ، جس کے باعث ان واٹر سپلائی سکیموں سے مضر صحت پانی ہی فراہم کیا جا رہا ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کی طرف سے واٹر سپلائی سکیموں کی حالت زار بہتر بنانے ،ان کی باقاعدگی سے کلورنیشن کے ساتھ ساتھ صحت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈویژن سطح پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ بھی بنا رکھے ہیں جنہیں فعال ہی نہیں کیا جا سکا، اوراس حوالے سے جاری حکومتی گائیڈ لائن بھی الماریوں کی زینت بن چکی ہیے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال یقینی بنائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں