کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2زخمی ،ایک ٹانگ کٹ گئی

کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2زخمی ،ایک ٹانگ کٹ گئی

شاہ پور (نمائندہ دنیا)جھاوریاں کے علاقے کالرہ میں نامعلوم کار ڈرائیور نے تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر موٹرسائیکل پر جانے والے غلام رسول اور محمد ثاقب ساکنان کالرہ کو ٹکر دے ماری اور خود گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔۔۔

 پولیس تھانہ جھاوریاں نے مضروب غلام رسول کے بھائی عطاء رسول کی درخواست پر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے عطاء رسول نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی ثاقب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سرگودہا کی جانب جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیزرفتار کار نے انہیں ٹکر دے ماری ٹکر لگنے سے غلام رسول کی ٹانگ کٹ گئی جبکہ ثاقب بھی شدید زخمی ہوا ۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں