چیک اینڈبیلنس کافقدان ،کاغذ کی قیمت میں آئے روز اضافہ

چیک اینڈبیلنس کافقدان ،کاغذ کی قیمت میں آئے روز اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دیگر اشیاء کی طرح کاغذ کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے سلسلہ میں چیک اینڈبیلنس کے فقدان کی وجہ سے ریٹ میں روزباروز اضافہ باعث تشویش بننے لگا ہے۔۔۔

تفصیل کے مطابق مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کاغذ کے ریٹ میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث پبلشرز اور دوکانداروں کی جانب سے نہ صرف کتابوں، کاپیوں کے نرخ بڑھا دیئے ہیں بلکہ کاغذ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، اسی طرح دیگر کوالٹی کے کاغذ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ،اس صورتحال میں طلباء و طالبات کے والدین دوہری مشکلات کا شکار ہیں جن کی کمر گھر کے ساتھ ساتھ بچوں کے تعلیمی اخراجات نے توڑ کر رکھ دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار کو نوٹس لینا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں