ہوٹل مالکان روٹی کا وزن پورا‘قیمت کم رکھیں‘چیف آفیسر

ہوٹل مالکان روٹی کا وزن پورا‘قیمت کم رکھیں‘چیف آفیسر

شاہ پور (نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریسٹورنٹ مالکان اپنی روٹی فروخت کریں اور اس کا وزن بھی پورا رکھیں تاکہ عوام کو ان کی قیمت کے مطابق روٹیاں مل سکیں یہ بات۔۔۔

چیف آفیسرایم سی چو دھری عبدالوہاب، ایم او آر روما فہیم ریسٹورنٹس پر روٹی کا ریٹ اور وزن چیک کر نے کے دوران کہی انہوں نے شاہ پور سٹی ، صدر کے مختلف ہوٹلوں پر روٹی کا وزن چیک اور کھانا کھانے کیلئے آنے والوں سے روٹی کی کوالٹی اور قیمت کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ چیف آفیسرایم سی چوھدری عبدالوہاب نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ناجائز تجاوزات ، گرانفروشی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر اب تک دکانداروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے ، چیف آفیسر عبدالوہاب نے شاہ پور کے مختلف بازاروں اور گلیوں کا معائنہ کیا اور عملہ صفائی کو اپنے فرائض باقاعدگی سے ادا کرنے کی ہدا یت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں