612 ہوٹلوں ، نان شاپس ، تندوروں پر چھاپے : 126 کو بھاری جرمانے ، 8 افراد گرفتار

612 ہوٹلوں ، نان شاپس ، تندوروں پر چھاپے : 126 کو بھاری جرمانے ، 8 افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے مطابق عوام کو دو نہیں تین وقت کی سستی روٹی کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کیلئے سرگود ھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے پرائس مجسٹریٹس کوسخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگود ھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے جمعرات کے روز سستی روٹی مہم کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنروں نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے جمعرات کے روز چاروں اضلاع میں 612 ہوٹلوں، نان شاپس اور تندوروں پر چھاپے مارے ۔126 ہوٹلز ، نان بائی اور تندور مالکان کو خلاف ورزی زائد قیمت کی وصولی اور وزن کم ہونے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 83 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ 8 افراد کو گرفتار جبکہ دو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔مزید تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 93 چھاپے مارے اور 17کو خلاف ورزی پر 14 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔میانوالی میں پرائس مجسٹریٹس نے 37 چھاپے مارے اور 9 کو خلاف ورزی کرنے پر 16 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ بھکر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 71 چھاپے مار کر 15 افراد کو خلاف ورزی پر 19 ہزار روپے جرمانہ کیا۔کمشنر نے مزیدتاکید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب اور مزدور طبقے کو تین وقت سستی روٹی ملتی رہے تو یہ بھی بہت بڑا ریلیف ہے ۔ تاہم حکومت کے اس اہم اقدام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پرائس مجسٹریٹس کا کردار نہائت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں