افغان مہاجرین کیمپ میں قبائلی جرگہ پولیو کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا

افغان مہاجرین کیمپ میں قبائلی جرگہ  پولیو کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی کی ہدایت پر۔۔

 افغان مہاجرین کیمپ میں ایک قبائلی جرگہ کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈاکٹر رفاقت اﷲ نے تمام قبائلی عمائدین،ولی خیل،خدرخیل، بارکزئی،نورزئی ،بلوچ، صافی،مغل کو خوش آمدید کہا اور جرگہ کے مقصد کے بارے آگاہ کیا۔ انچارج کامنیٹ پروگرام محترمہ عائشہ عزیز نے شرکاہ کو پولیو کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور قبائلی کیمونٹی کے عمائدین پر زور دیا کہ وہ 29 اپریل سے شروع ہونے والی اس 5روزہ پولیو کمپین میں اپنے تمام 5سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں‘ بلکہ اپنے دو سال سے چھوٹی عمر کے تمام بچوں کو ای پی ائی کی ویکسینیشن ضرور کروائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں