حکومت بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام:ملک عطا محمد‘ امیر اکبر

حکومت بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعا ت  کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں  ناکام:ملک عطا محمد‘ امیر اکبر

کندیاں(نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تواتر سے ہونے والے اضافے نے متوسط طبقے کی زندگی میں شدید مشکلات پیدا کردی ہیں۔۔

، گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما حاجی ملک عطاء محمد رلاء،ملک امیر اکبر کلیار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ملک سے مہنگا ئی کے خاتمے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی ن لیگ کی حکومت پٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی کی قیمتوں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں حکومت معاشی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو حقیقی معنوں میں پورا کرنے اور کاروباری حلقوں کو بحران سے نجات دلانے کے لئے بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر اعتدال میں لائے مہنگا ئی کے نہ رکنے والے طوفان نے روز مرہ زندگی کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ایک ماہ کے اندر بجلی 11روپے یونٹ ،پٹرول 14روپے لٹراور ڈیزل کی قیمت میں12 روپے فی لٹر جبکہ گیس کا اوسط بل میں 2 سے 3 ہزار کا اضافہ ہو چکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں