شہزاد پور میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور دب کر جاں بحق

شہزاد پور میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور دب کر جاں بحق

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) قصبہ شہزاد پور میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا ۔۔

، تفصیل کے مطابق محمد رمضان ٹاٹری اپنے ٹریکٹر پر ہل چلانے جا رہا تھا موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے ٹریکٹر الٹ گیا اور وہ اس کے نیچے دب گیا ، آس پاس موجود لوگوں نے اسے ٹریکٹر کے نیچے سے نکالا ۔ ریسکیو 1122 کاعملہ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہ پور لے آیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ، اسکی موت کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا ، محمد رمضان کو اس کے آبائی قصبہ شہزاد پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں