کلورکوٹ میں گندم خریداری مراکزبند،کسان پریشانی کاشکار

کلورکوٹ میں گندم خریداری مراکزبند،کسان پریشانی کاشکار

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )کلورکوٹ سمیت تحصیل کے تینوں گندم خریداری مراکز بند ہونے سے کسان پریشان ،گندم اٹھا لی ہے ،تفصیلات کے مطابق فوڈ سنٹر کلورکوٹ سمیت تحصیل کے دیگر دو گندم خریداری مراکز شاہ عالم اور چاندنی چوک بند پڑے ہیں۔۔۔

اور کسانوں سے گندم نہیں خریدی جا رہی ہے ۔فوڈ سنٹر کلورکوٹ کے باہر موجود کسانوں ملک دانش اترا ودیگر کسانوں کا کہنا تھا کہ ہر حکومت پندرہ اپریل سے گندم کی خریداری شروع کر دیتی رہی ہے لیکن موجودہ پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم خریداری کی کوئی پالیسی نہیں بنائی ہے اور نہ ہی کسی کسان کو باردانہ ایشو کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسان گندم اٹھا کر بیچنے کیلئے دھکے کھا رہے ہیں حکومت کو کوئی پروا نہیں،کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ گندم کی خریداری کیلئے فوری پالیسی بنا کر فوڈ سنٹروں کو کھولا جائے تاکہ کسان اپنی گندم فوڈ سنٹروں کو دے سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں