معاہدے منسوخ ہونیوالے رقبوں کی بروقت نیلامی کی ہدایت

معاہدے منسوخ ہونیوالے رقبوں کی بروقت نیلامی کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری کالونیز پنجاب کی جانب سے محکمہ ریونیو افسران کو مالی سال کے اختتام کے پیش نظر ہدایت جاری کی گئی ہے ۔۔

کہ سرگودھا سمیت چاروں اضلاع میں لیز پالیسی کے تحت نیلام شدہ زرعی رقبوں اور چراگاہوں کے ایسے الاٹیز جن کے سابقہ اور موجودہ واجبات کلیئر کرنے کے ساتھ معاہدہ جات میں مزید توسیع کی سفارشات مرتب کی جائیں ،اس ضمن میں معاہدہ جات منسوخ ہونے والی جگہوں اور نا دہندگان سے واگزار کروائے گئے رقبہ جات کی نیلامیوں کو دیئے گئے ٹائم پیریڈ میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچ سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں