شادی ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں،کھابے چلنے لگے

شادی ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں،کھابے چلنے لگے

سلانوالی (نمائندہ دنیا )حکومتی رٹ ختم میرج ہالو ں میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی جاری، کھلے عام پر تعیش کھانوں کی نمائش جاری۔۔

، چکن بریانی، چکن قورمہ، چکن روسٹ، چکن سٹیم، سیخ کباب، رشین سلاد، فریش سلاد، چکن پکوڑا، بیف قورمہ، پالک گوشت، کولڈ ڈرنگ، آئس کریم، سبز چائے سمیت 15سے زائد ڈیشز مہمانوں کی تواضع کیلئے پیش کی جاتی ہیں، جو عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں اور مالدار شخص اپنی اولادوں کی شادیوں پر پرتعیش کھانوں کی نمورو نمائش کرکے غریب افراد کا استحصال کرتا ہے حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر فعال ہونے سے میرج ہالوں میں کھلم کھلا شادی ایکٹ کی خلاف ورزیاں جاری ہیں سلانوالی کے سماجی حلقوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے شادی ایکٹ پر عمل درآمد اور خلاف ورزی کے مرتکب میرج ہال مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں