کمرمشانی وگرد نواح میں ناقص گوشت کی فروخت جاری

کمرمشانی وگرد نواح میں ناقص گوشت کی فروخت جاری

کمرمشانی (نامہ نگار ) کمرمشانی وگرد نواح میں ناقص گوشت کی فروخت جاری انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔۔

 ،سیاسی وسماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب ڈی سی میانوالی سے نوٹس لینے کامطالبہ ،کمرمشانی کے ساسی وسماجی حلقوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کمرمشانی کی گردونواح کے وانڈھاجات کو ملاکر کئی لاکھ آبادی ہے لیکن کمرمشانی میں سلاٹر ہاؤس نہیں ۔جس کی وجہ قصاب ارد گرد کے وانڈھاواستیوں سے بیمار جانور لاکر لوگوں کو کھلارہے ہیں اورگوشت بھی مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں لیکن انتظامیہ نہ ہی رمضان شریف اورنہ ہی عید پر ان کولگام ڈال سکی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں