عید ملن تقریبات کا مقصد وکلا کو اکھٹا کرنا ہے ‘صدر شاہ پوربار

عید ملن تقریبات کا مقصد وکلا کو اکھٹا کرنا ہے ‘صدر شاہ پوربار

شاہ پور (نمائندہ دنیا)عید ملن تقریبات کے انعقاد کا ایک مقصد بار کے وکلاء کو اکٹھا کرکے اجتماعی مسائل پر غور کرنا بھی ہے۔۔

 ، علاوہ ازیں وکلاء کو جو بھی مسائل ہوں وہ میٹنگ میں بیان کر سکتے ہیں ، ایسی خوبصورت تقریبات کا انعقاد بار کی تاریخ میں اچھے لفظوں میں لکھی جائیں گی یہ بات صدر شاہ پور بار ملک اظہر اقبال اعوان ، جنرل سیکرٹری شیخ جواد قمر نے بار روم میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب میں سینئر وکلاء غلام حسن زیدی، شیخ قمرالدین ، ملک سیف اللہ اعوان ، عامر عطاء بھٹہ ، ملک تنویر اعوان ، صاحبزادہ واجد سلطان ، صداقت شیرازی ، ملک رمضان اعوان ، شاہد شیرازی ، مہر ضرغام حیدر بکھر ، چوہدری آغاحسنین میکن ، چوہدری حمزہ چدھڑ، ملک نزاکت اعوان ، چوہدری امتیاز علی ، چوہدری گلباز وطنا، ملک سیف الرحمٰن ، منصور احمد ، جاوید خان بلوچ، چودھری نصر گوندل ، رانا ربنواز جھمٹ، سید صدا عباس شیرازی ، ظہیر احمد ، ملک مسعود کھوکھر، مختار جھاوری، میاں فخرعباس، شیخ ابوبکر ، حافظ منیب الرحمٰن اور دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں