جوہرآباد:مرکزی قبرستان دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب

جوہرآباد:مرکزی قبرستان دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )نسیم کالونی سے ملحقہ جوہر آباد کا مرکزی قبرستان مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ڈراؤنی شکل اختیار کر گیا قبرستان میں اُگنے والی خود رو جھاڑیاں جنگلی جانوروں اور جرائم پیشی افراد کی پناہ گاہیں۔۔۔

بنی ہوئی ہیں اور شہریوں کا رات کے اوقات میں قبرستان کے قریب سے بھی گزرنا ممکن نہیں، مزید یہ کہ خود رو جھاڑیوں میں پناہ لینے والے جنگلی جانور قبور کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق قبرستان میں قبروں کی دیکھ بھال کیلئے باقاعدہ گورگن رہائش پذیر ہے لیکن وہ صرف ان قبروں کی دیکھ بھال کرتا ہے جن کے ورثا اس کی مٹھی گرم کرتے ہیں عام قبروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنبے والا کوئی نہیں جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نسیم کالونی سے ملحقہ قبرستان میں اگنے والی خود رو جھاڑیاں تلف کرائی جائیں اورقبرستان کی ٹوٹی پھوٹی چار دیواری کی مرمت کرائی جائے ، مزید قبرستان میں تعینات گور گن کو قبرستان صاف ستھرا رکھنے اور تمام قبروں کی بلا امتیاز حفاظت کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں