چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ایپکا کی احتجاجی ریلی

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ایپکا کی احتجاجی ریلی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایپکا کے ضلعی صدر رانا حاجی احمد کی زیر قیادت کلرکوں کی اپنے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ضلعی دفتر تعلیم سے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی ۔۔۔

 ریلی میں ایپکا ایجوکیشن یونیٹ سمیت تمام ذیلی تنظیموں اراکین کی شرکت شرکا نے بڑے بڑے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر چارٹرد آف ڈیمانڈ کے اہم نکات درج تھے ،شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے ضلعی صدر حاجی احمد،ایجوکیشن یونٹ کے صدر ملک رضوان امیر اعوان اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ آ ڈیم،اند میں شامل تمام مطالبات من و عن پورے کئے جائیں،آنیوالے بجٹ میں تمام الاونسزکو ختم کر کے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور پنشن و گریجوایٹی کے حوالے سے جاری کیا جابیوالا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے ، مقررین کا کہنا تھا اب لاروں لپوں کی پالیسی نہیں چلے گی ، اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ملک بھر کے کلرک احتجاجا سڑکوں پرنکل آئیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں