ڈپٹی کمشنر سے میڈم صغریٰ اور شاہدہ بتول کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر سے میڈم صغریٰ اور شاہدہ بتول کی ملاقات

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ سے ڈپٹی ڈائر یکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم صغراء انجم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم شاہدہ بتول کے ہمرا ہ ڈی سی آفس میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عیسیٰ خیل رضوان عباس جنجوعہ اور زونل منیجر ایچ بی ایل عدنا ن نیازی بھی مو جود تھے ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے وہ ئے بتا یا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے ضلع میانوالی میں گیارہ سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں پر امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے سنٹر پر آنیوالی خواتین کے بیٹھنے کے انتظام اور پینے کے صاف پا نی کے سلسلہ میں درپیش مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگا ہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے زونل منیجر ایچ بی ایل کو ہدایت کی کہ تما م سنٹرز پر با ئیو میٹرک ڈیوائس اور کا ؤنٹر ز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ خواتین کو جلد ازجلد امدادی رقوم کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو سنٹر ز پر آنے والی خواتین کیلئے بیٹھنے اور پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کا مناسب انتظام کر نے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں