میانوالی میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں پنجاب موسیقی مقابلہ

 میانوالی میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں پنجاب موسیقی مقابلہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی بنیادی ذمہ داری فروغِ فن اور ثقافت کی ترقی و ترویج ہے ۔

کئی دہائیوں سے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے مختلف قسم کے پروگراموں اور منصوبوں کی وجہ سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی 2024کا مقصد پنجاب بھر سے دل کو چھو جانے والی، غیر معمولی اور سریلی آوازوں کے حامل نوجوانوں کے درمیان ایک صحت مندانہ مقابلہ کا انعقاد کروا کے ان کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے ۔اس سلسلہ میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام \'\'پہلا پنجاب موسیقی مقابلہ 2024\'\'کا دوسراضلعی مقابلہ میانوالی میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں منعقد کروایا گیا۔ جس میں 36 امیدواروں جن میں 2خواتین اور 34مرد حضرات نے حصہ لیا۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن محمد عبداﷲ نے حاصل کی۔ ،دوسری پوزیشن شمائل خان، تیسری پوزیشن محسن بلال نے حا صل کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میانوالی سلمان احمد لون تھے ۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر آرٹس کو نسل اسد احمد بھی موجود تھے ۔مقابلہ میں عارفانہ کلام،ملی نغمے ،لوک گیت، پاکستانی فلی وغیر فلمی اور مروجہ موسیقی کی تمام اصناف گائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان احمدلون نے پوزیشن ہولڈرز میں اول دوم اور سوم کیش انعام بالترتیب 20 ہزار 15 ہزار اور 10ہزارتقسیم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں