دیہاتوں تک مربوط صفائی کی کوششوں کو بڑھانا ہے ، بابر شہزاد

 دیہاتوں تک مربوط صفائی کی کوششوں کو بڑھانا ہے ، بابر شہزاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر وڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے شروع کیے گئے ۔

’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کو ایک تاریخی کاوش کے طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے ، اس پروگرام کا مقصد شہروں میں صفائی کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے دیہاتوں تک مربوط صفائی کی کوششوں کو بڑھانا ہے ،ان خیالات اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر غلام عباس کے ہمراہ تحصیل سرگودھا کے مختلف چکوک کا دورہ کرتے ہوئے کیا اور ٹھوس حکمت عملی کے تحت محکمانہ اقدامات کو پائیدار بنیادوں پر نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے پانی کی مسلسل نکاسی اور گندگی کے خاتمہ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کیے جائیں تاکہ صفائی کا نظام کسی بھی وقت درہم برہم نہ ہو۔ ‘‘ستھرا پنجاب’’ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے جس کی بدولت نہ صرف ماحولیاتی تحفظ ممکن ہو گا بلکہ صفائی کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے صفائی کو برقرار رکھنے اور اس عمل میں متعلقہ اداروں کا ساتھ دینے اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کی مہم جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں