مریم نواز نے قطری ہسپتال حیدرآباد تھل میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

مریم نواز نے قطری ہسپتال  حیدرآباد تھل میں کینسر ہسپتال  بنانے کی منظوری دیدی

حیدرآباد تھل نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قطری ہسپتال حیدرآباد تھل میں کینسر ہسپتال بنانے کی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک غضنفر عباس چھینہ کی درخواست پر منظوری دیدی ہے۔

 ،الیکشن کمپین کے دوران ملک غضنفر عباس چھینہ نے تھل کی عوام سے ہر جلسہ میں وعدہ کیا تھا کہ یہاں کینسر ریسرچ سنٹر بنواوں گا تاکہ کینسر جیسے موذی مرض سے عوام کو بچایا جاسکے ان کا الیکشن کی تقریروں میں مزید کہنا تھا کہ کینسر کا مرض تھل میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ساتواں خاندان اس کا شکار نظر آتا ہے ۔ ملک غضنفر عباس چھینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خواب پورا ہوا کہ یہاں ضلع بھکر میں کینسر ہسپتال بنے گا۔ جس سے تھل کے کئی خاندانوں کو اس موذی مرض کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں