اسسٹنٹ کمشنر کا قربانی کے جانورو ں کے سیل پوائنٹ پپلاں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا قربانی کے جانورو ں  کے سیل پوائنٹ پپلاں کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پپلاں اعجاز عبدالکریم نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ پپلاں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نے محکمہ لائیوسٹاک ، کیٹل مارکیٹ کمپنی اور دیگر محکموں کی جانب سے قائم کردہ کاؤنٹرز میونسپل کمیٹی عملہ کی حاضری اور جانوروں کیلئے چھاؤں اور پانی کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔بعدازاں انھوں نے بنیادی مرکز صحت علی والی گھنڈی کندیاں کا اچانک دورہ کیا ۔ ہسپتال عملہ کی حاضر سٹاف موجود تھا۔ صفائی ستھرائی کی حالت بہتر نہ تھی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں