پر تشدد واقعات ،2خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی

پر تشدد واقعات ،2خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پر تشدد واقعات کے دوران 74جنوبی میں درخواست بازی کے تنازعہ پر نذیر وغیرہ نے منیر احمد،39شمالی میں آصف ویرہ نے محمد عمیر ،110شمالی ۔۔۔

میں سابقہ رنجش پر محمد رحمان اور اسکے ساتھیوں نے رشتہ کے تنازعہ پر نسیم بی بی اور99شمالی میں ضیغم وغیرہ نے اپنی ہمسائی زلیخا ں بی بی کو گھر وں میں داخل ہو کر تشدد کانشانہ بنا ڈالا،جبکہ سیدوآنہ میں صابر وغیرہ نے نصر اﷲ کو زدوکوب کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں