ڈپٹی کمشنر سے قومی ہاکی ٹیم کے 3کھلاڑیوں کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر سے قومی ہاکی ٹیم  کے 3کھلاڑیوں کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے سرگودہا سے تعلق رکھنے والے۔۔۔

 تین کھلاڑیوں محمد عبد اﷲ ، عبد الرحمن اور رانا عبد وحید نے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور تینوں کھلاڑیوں میں کیش انعامات بھی تقسیم کیے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرگودہا جیسے شہر سے قومی ٹیم میں تین کھلاڑیوں کی شرکت ایک اعزاز ہے ۔ہاکی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے قوم کو فخر کا موقع فراہم کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں