پوری قوم کٹ پتلیوں کے ہاتھوں تماشا بنتی جارہی ہے ‘ ملک اشرف برہان

 پوری قوم کٹ پتلیوں کے ہاتھوں تماشا  بنتی جارہی ہے ‘ ملک اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق امیدوار حلقہ پی پی 76ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ آج تک کسی نے بھی ایوان میں حقیقی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا یہی وجہ ہے۔۔

 کہ پوری قوم کٹ پتلیوں کے ہاتھوں خود تماشا بنتی جارہی ہے اس ملک کی اس سے بڑی اور بدقسمتی کیا ہوگی کہ زرعی ملک میں بھی آٹا’ چینی’ گھی کے حصول کیلئے ان کٹ پتلیوں کی سفارش کروانا پڑ رہی ہے یہی نظام رہا تو پھر ہمارا ایٹم بم بھی ہمیں نہیں بچا سکے گا کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارو مدار مضبوط معیشت پر ہوتا ہے جب معیشت کمزور ہوتی ہے تو قوم کمزور ہوتی ہے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے لوگ اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں انہیں غریب سے کوئی غرض نہیں جس کی وجہ سے آج پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں