ایمرجنسی سروس خوشاب کا عید پلان فائنل‘ڈیوٹیاں لگ گئیں

ایمرجنسی سروس خوشاب کا عید پلان فائنل‘ڈیوٹیاں لگ گئیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشا ب نے۔۔۔

 روڈ ٹریفک حادثات،میڈیکل ،فائر، ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت حال میں 24گھنٹے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کر دیا ہے ۔ پلان کے تحت ریسکیو عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔ انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ہر خاص و عام کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنا پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی اولین ترجیح ہے ریسکیو عملہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر، وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز دربار بادشاہ والا،مرکزی عیدگاہ اسلام پورہ،جامعہ مسجد مین بازار خوشاب،جامعہ مسجد غلہ منڈی جوہرآباد اور جامعہ مسجد غوثیہ بلاک نمبر 14 پر ایمرجنسی ڈیوٹی دیں گے اور دیگر ایمرجنسی وہیکل سنٹرل ریسکیو اسٹیشن خوشاب اور جوہرآباد ریسکیو اسٹیشن سے ایمرجنسی سروس مہیا کریں گی۔ جبکہ تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل کی عید گاہوں پر بھی ریسکیو عملہ ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے مزید ضلع بھر میں ریسکیو موٹر بائیک کی پوسٹس مرتب دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں