پولیس حراست سے چھڑایا گیا ملزم مقابلے میں زخمی ہوگیا

 پولیس حراست سے چھڑایا گیا ملزم مقابلے میں زخمی ہوگیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )زیر حراست ملزم کو چھڑوا کر فرار ہونے والے ملزمان کی ناکہ پر موجود اہلکاروں سے سامناہونے پر فائرنگ، زخمی حالت میں مفرور کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ تھانہ جھال چکیاں پولیس ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار عثمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستہ میں تین نامعلوم افراد نے حملہ کر کے اسے چھڑوا لیا تاہم بہک میکن کے قریب ملزمان کا ناکہ بندی پر موجود اہلکاروں سے آمنا سامنا ہو گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور قریبی کھیتوں میں جا گھسے ، پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو عثمان کو زخمی حالت میں موجود پایاگیا پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں جو کہ موقع سے فرار ہو گئے کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جسے دوبارہ حراست میں لے کر مزید کاروائی کرتے ہوئے فرار ہونیوالوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں